حکومت کے 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، مریم اورنگزیب

لاہور: ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کے اولین 100 دن ملک کے لیے کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے اولین 100 دن کی کارکردگی پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا میں جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے، جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، وہ عمران خان سے سب سے بڑا میڈل لے گا، عوام حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جاننے کیلیے گوگل پر تلاش جاری رکھیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے اولین 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، حکومت کو اپنے 100 دن کی کارکردگی دکھانے کے لیے ہمارے منصوبوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے’سچ‘ کو چھپانے کے لیے 100 ’جھوٹ‘ گھڑے جارہے ہیں۔

Facebook Comments