ڈی جی خان: ملتان جانے والی نجی کمپنی کی کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان میں ملتان جانے والی نجی کمپنی کی رانا جہانزیب کوچ صوبہ موڑ پر چشمہ کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر نہر میں ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے 8 مسافروں کو زندہ بچالیا ہے جب کہ 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

Facebook Comments