ناول: تاریک وادی (تبصرہ: مریم فضل)

ناول تاریک وادی کے ایم اے راحت کی تصنیف ہے. یہ کہانی ہے ماہر طہابی  کی جس کے پیدا ہوتے ہی اس کی ماں نے اسے اپنانے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اس کے سینے پر عین دل کے مقام پر اس کا جڑواں بھائی لپٹا تھا جس کا قد محض ڈیڑھ انچ تھا جو اپنے آپ میں ایک مکمل عقل مند وجود تھا۔ ماہر اگر جسم تھا تو ننھا سا ہیا دماغ تھا ۔ ماہر کے باپ حارث طہابی ٰ نے ڈاکٹروں کے مشورے سے ان دونوں کو الگ کر دیا یوں ان کی طاقت آدھی ہو کہ رہ گئی ۔۔ ان کے الگ ہونے پر سب سے زیادہ افسوس پنڈت راۓ کو ہوا جو ان دونوں سے ایک خاص کام لینا چاہتا تھا جو تبھی ممکن تھا جب ان دونوں کی طاقت اکٹھی ہو ۔۔ شانتی ایک ایسی تنظیم جو بظاہر انسانیت کے لیے کام کرتی تھی مگر درحقيقت ایسا کچھ نہ تھا۔
پنڈت رائے ، وائیلا برانٹ ، پنڈت ہیوبرٹ اور وانگ چو کون تھے اور ان کے کیا مقاصد تھے ۔۔ وہ کیوں ماہر اور ہیا کو قابو کرنا چاہتے تھے ۔۔ وہ لمحہ جب راۓ نے ماہر کو ہپناٹائز کر لیا مگر ہیا کے دماغ پر قابو پاتے وقت اس کا اپنا دماغ متاثر ہوگیا ۔۔ جب ماہر نے اپنے باپ اور ہیا کو پہچاننے سے انکار کردیا اور جہاز دھماکے سے اڑ گیا ۔۔۔ اس جہاز میں کون کون تھا ؟ سالار حیات جو بوڑھےحشم تبارک پر چابک چلا رہا تھا ۔۔ آخر کیوں ؟ عدلان پاشا نے اس بوڑھے کو کیوں قید کیا تھا ۔۔ ارباب طالع ، ماہہ اور حیات کون تھے ۔۔ حیات نے ہی تبارک کو کیوں آزادی دی ؟ ماہر نے تبارک کو اپنا استاد مان لیا اور اسے ااپنی زندگی کی کہانی سنا دی مگر اس کی زندگی کے 20 سال کہاں گئے ؟ جو اسے خود بھی یاد نہیں تھے اور اس کا ننھا سا ہیا ؟؟ ماہر نے ہندوستان میں ہیا کی تلاش شروع کی مگر اسے کچھ حاصل نہ ہو سکا تبھی تبارک نے اپنے ذرائع سے ہیا اور ماہر کی کہانی مختلف ممالک میں مختلف زبانوں میں چھپوادی۔۔۔
چیتوں کے درمیان پرورش پانے والا وجود کون تھا ؟ گیرٹ مئیر ہیا کے متعلق کیا معلومات لایا ؟ قبیلہ تساما اولو کا ننھا سا حکمران کون تھا ؟ وہ لمحہ جب ماہر اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ ہیا کی تلاش میں ہمالیہ کی طرف نکلا ۔۔ اس سفر کے دوران ملنے والا رائو ہریجہ ، اس کاخاندان اور اس کے ساتھ قیمتی مورتی کی کیا حقیقت تھی ۔۔ ستارے لٹانے والی دیوی کون تھی ؟ ہریجہ کابولا گیا جھوٹ کیسے سچ ثابت ہوگیا ؟ تبارک نے ماہر پر اپنا کون سا احسان جتایا اور ماہر کیوں ان سب کو چھوڑ کر بھاگ گیا؟ اینا لوئیسا ، اس کے ساتھی ، دشمن اور طاقت کا پہاڑ ڈوم کون تھے ؟ ڈوم نے کیوں ماہر کی غلامی شروع کر دی ؟ کیوں ماہر اور ڈوم سب کو چھوڑ کر بھاگ نکلے؟ آخر ماہر کن مشکلات کا سامنا کرتا اپنی منزل پر پہنچا وہاں پر جانے پہچانے لوگ کون تھے ؟ کیا ان میں ننھا ہیا بھی تھا یا ماہر کو یوں لگا جیسے اس کا سفر اور محنت ضائع گئے؟ویلان سلاوہ جو درحقيقت ماہر کا راہبر ثابت ہوا اس نے ماہر کو ایک ایسا علم سکھا دیا جس کی مدد سے وہ ہیا سے رابطہ کر سکتا تھا ؟ کیا واقعی ایسا ہوا ۔۔ وہ لمحہ جب ماہر کو افریقہ روانہ ہونا تھا اور افریقہ پہنچنے میں اسے کن کن مصائب کا سامنا رہا۔
اس کے دوست اور دشمن کون تھے؟ پروفيسر حق اور جہاز میں سفر کرنے والا اندھا جادوگر کون تھا؟ لوئیسا کیوں ماہر کی تلاش میں تھی؟ صحرائے اعظم میں کیا کیا اسرار پوشيدہ تھے اور قبیلے آپس میں کیوں ٹکڑا گۓ۔۔ وہ لمحہ جب ماہر منزل پہ پہنچ کر بھی ہیا کو نہ پا سکا۔۔ قبیلہ کور، کیلی کریٹس اور رابینا کون تھے ؟ صدیوں سے زندہ رہنے والی اور آ تشی غسل کرنے والی ہیسیا کون تھی ؟ جسے اپنے محبوب کیلی کریٹس کا انتظار تھا ۔۔کیا وہ اسے حاصل کر سکی ۔۔۔ کیا صدیوں سے روشن مینار بجھ سکا یا اس کا سحر ہمیشہ قائم رہا۔۔ کیا ماہر ہیا کو تلاش کر سکا یا نہیں۔۔ ایک ایسی داستان جو دل و دماغ پرنقش ہو جاۓ ا۔۔ ایم اے راحت صاحب کا یہ شاہکار ضرور پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔۔۔

Facebook Comments