اس ترقیاتی دور میں دنیا مختلف بیماریوں کی آماجگاہ بن چکی ہے۔ چاہے دل کے امراض ہوں یا ذہنی امراض۔ ہر ایک شخص کسی نہ کسی بیماری کا شکار نظر آتا ہے۔ ذہنی بیماریوں میں ڈپریشن اور ذہنی تناو کا بے حد تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر 3 میں سے 1 شخص ڈپریشن کا شکار ہے۔

حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا کہ کسی شہر میں موجود سرسبز مقامات وہاں رہنے والے افراد کے ڈپریشن میں کمی کرسکتے ہیں۔ امریکی شہر فلاڈلفیا میں کی جانے والی اس تحقیق میں شہر کے 500 مختلف مقامات پر پودے اور گھاس اگائی گئی۔ ماہرین نے دیکھا کہ سبزے نے شہریوں کی دماغی صحت پر نہایت مثبت اثرات مرتب کیے۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ سرسبز پودے اور گھاس اگانے کے بعد مذکورہ مقام پر رہنے والے لوگوں میں خوشی کے عنصر میں اضافہ ہوا اور ان کے ذہنی تناو میں کمی واقع ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرسبز مقامات ذہنی صحت کو بہتر کرنے میں نہایت مددگار ہیں۔ماہرین کے مطابق شہروں کو بڑے پیمانے پر سرسبز کر کے اور درخت لگا کر شہریوں کی دماغی صحت میں بہتری کی جاسکتی ہے۔

Facebook Comments