پاکستان تحقیقی میدان میں بھارت سے آگے نکل گیا

سائنس وٹیکنالوجی کے سابق وفاقی وزیر چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ،ممتاز سائنس دان پروفیسر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ریسرچ کے میدان میں بھارت سے آگے نکل گیا ہے۔
پروفیسر عطا الرحمن نے ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے ساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن انڈورسنگ ہیلتھ سائنس ریسرچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے قیام کے بعد ریسرچ میں تیزی آئی، 2001میں بھارت ہم سے آگے تھا، اب ہم آگے ہیں،ہمارا مقابلہ چائنا سے ہے،سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے پہلے ایک ارب دیے گئے اب بجٹ بڑھا کر 20ارب کر دیا گیا ہے، مگر ہمیں پرائمری ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بڑھانا ہوگا، صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے،انفراسٹرکچر نہ ہو تو لوگ اپنے طور پر صاف پانی استعمال کرسکیں۔

Facebook Comments