انسٹاگرام میں ایک ایسی بڑی تبدیلی آنے والی ہے جس کے تحت پوسٹس پر لائیکس کی تعداد کسی اور کو نظر نہیں آئے گی۔ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی ٹوئٹر صارف جین مین چون وونگ نے اپنے ٹوئیٹ میں موجود اسکرین شاٹس میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائیک کاؤنٹ کے بغیر دکھایا اور وضاحت کی ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے فالورز اس بات پر توجہ دیں کہ آپ کیا شیئر کررہے ہیں، یہ نہیں کہ آپ کی پوسٹس پر کتنے لائیکس ہیں، اس ٹیسٹ میں صرف پوسٹ شیئر کرنے والا فرد ہی لائیکس کی مجموعی تعداد کو دیکھ سکے گا۔

Facebook Comments