ڈینگی مرض کی روک تھام

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈینگی مرض کی روک تھام اور تدارک کے لیے منعقدہ آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کےعلاج کی مفت سہولت دستیاب ہیں، شہری علامات ظاہر  ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز سے فوری رجوع کریں۔ عامر کیانی کا کہنا تھا کہ وزارت صحت ڈینگی کی روک تھام کے پیشگی اقدامات کررہی ہے لہذا متعلقہ ادارے ڈینگی کےتدارک کے  لیےفوری حکمتِ عملی مرتب کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارےڈینگی لاروا کےخاتمے،تشخیص، اسپتالوں میں بیڈز اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں، عوام اور سرکاری نمائندے بھی محکمہ صحت سےتعاون کریں۔ عامر کیانی نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ گھر کے اندر اور باہر  پانی کھڑا نہ ہونےدیں، برتن اچھی طرح سےڈھانپ کر رکھیں، ٹائرشاپس، کباڑخانوں سےمتعلق دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں اور ڈینگی کی علامات ظاہرہونے پر ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی کی ٹیمیں ڈینگی کی روک تھام کےلیے گھر گھر جاکر آگاہی دے رہی ہیں،اس کے علاوہ اسپتالوں میں علاج کی مفت سہولیات بھی فراہم کردی گئیں ہیں۔

Facebook Comments