کتاب میں رائٹرز کلب کے 62 ارکان کے منتخب کالم، فیچرز، افسانے اور کہانیاں منتخب شامل ہیں۔
کراچی/اسلام آباد/لاہور (پ ر) رائٹرز کلب پاکستان کے تحت سالنامہ کتاب ”قلم کا قرض“ شائع کردی گئی ہے۔ کتاب میں رائٹرز کلب پاکستان کے 62 ارکان کے منتخب کالم، فیچرز، افسانے اور کہانیاں منتخب شامل ہیں۔ کتاب دیدہ زیب جلد کے ساتھ پڑھنے والوں کے لیے انمول تحفہ ہے۔ ”قلم کا قرض“ کتاب کے انتظامی امور رائٹرز کلب پاکستان کے بانی اور صحافی عارف رمضان جتوئی، ایڈیٹر رائٹرز کلب پاکستان مریم صدیقی نے سر انجام دیے جبکہ کتاب پر نظر ثانی سینئر صحافی اور ادیبہ حمیرا اطہر نے کی۔ کتاب پر روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر اطہر ہاشمی، ماہنامہ گلوبل سائنس اور ایکسپریس بلاگ کے ایڈیٹر علیم احمد، روزنامہ دنیا نیوز کی میگزین انچارج طیبہ بخاری، روزنامہ اوصاف کی خواتین اور ادبی پیج کی انچارج سلمہ اسد نے اپنے تاثرات تحریر کیے ہیں۔

کتاب بذریعہ ڈاک منگوانے کے لیے 03017886719پر رابطہ کیجیے۔

Facebook Comments