مالیکیولر نیورو سائیکیٹری سائنسی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں مرکز برائے نشے کے عادی اور ذہنی صحت کینیڈا کے سائنس دانوں نے ایک نیا دافع مرض مالیکیول ایجاد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ مالیکیول دوا کی صورت میں 2022  یا  2023 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا اور  یہ دوا دماغی امراض کی صحت یابی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

یہ تھیراپیوٹک مالیکیول نہ صرف مرض کی علامات کو نمایاں طور پر ختم کرتا ہے بلکہ دماغ کی اندرونی تہہ میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی مرمت کرنے بھی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ریسرچ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈپریشن یا عمرکی زیادتی کے باعث یادداشت چلے جانے  کی صورت میں یادداشت کی بحالی کے لیے کوئی کارگر دوا موجود نہیں تھی، تاہم حالیہ ریسرچ نے یادداشت کھو جانے کے علاج میں ٹھوس امید دلائی ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق گابا نیورو ٹرانسمیٹرز نظام کے دماغ کے خلیات میں توڑ پھوڑ یادداشت کھو جانے کے ذمہ دار ہیں۔ نیا مالیکیول نہ صرف گابا نیورو ٹرانسمیٹر کے ریسیپٹر تک جا کر دماغ کے اُن خلیات کی توڑ پھوڑ کو روکتا ہے بلکہ دماغ کے خلیوں کی از سر نو تعمیر میں  بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے یادداشت کی بحالی ممکن ہو جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ خلیوں کی تعمیرِ نو سے یادداشت لوٹ آنے کے بھی امکانات روشن ہیں۔

 

Facebook Comments