لوگوں کی بات نہ تم کرنا
لوگوں کا کام ہی ہے کہنا
تم سناو اپنی اور سنو میری
اپنے آپ کو پہچانو تم
لوگوں کا کام ہے روکنا
پر تم اپنا راستہ آپ بناو
لوگوں کی بات نہ تم سنو
بس اپنی دھن میں لگے رہو
خود پر بھروسہ رکھ کر چلتے جاو
خدا ہوگا تمہارا حامی و مددگار
ہمت اور حوصلے سے کوشش کرتے رہو
باقی سب کی چھوڑ دو فکر تم
گر راستے کٹھن ہیں اور مشکلیں ہزار ہیں
تو تم بھی کسی سے کم نہیں بس ہارنا نہیں
پہچان لو گے جب تم اپنے آپ کو
یہی لوگ تم کو مانے گے جو ہنستے ہیں آج
منزل پر پہنچ جائیں تو سبھی اپنے ہیں
راستوں میں تو سبھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں
لوگوں کی بات نہ کرو تم
بس اپنے آپ کو پہچانو تم
ہاں آس ہے کٹھن یہ بہت
پر ناممکن بھی تو نہیں ہے

Facebook Comments