کراچی: وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو اللہ کے سوا کوئی نہیں بچاسکتا جب کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیرمین بنانا حکومت کی بہت بڑی غلطی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے جارہا تھا لیکن پی ٹی آئی نے حکومت میں آکر اسے سنبھالا، سعودی فرمانروا کے آنے پر ایسی سرمایہ کاری ہوگی سب حیران رہ جائیں گے، آئی ایم ایف کی سخت شرائط میں کمی کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جعلی شماریات کے ماہر تھے، انہوں نے آئی ایف ایم اور ورلڈ بینک کو جعلی کاغذات دیے تھے، انہوں نے ایک ایک ریلوے اسٹیشن پر اربوں روپے ڈبو دیے، نارووال کا اسٹیشن 80، 90 کروڑ روپے میں بنا ہے۔

Facebook Comments