لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائی ہیں۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ جائیداد اپنی کمائی کی ہے، مجھے والدین کی جانب سے بھی حصہ ملا، میری سلائی مشینوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، پاکستان میں ریونیو مشینوں سے آ رہا ہے، پاکستان میں بہت خواتین سلائی مشین سے روزگار کما رہی ہیں، آپ ریکارڈ چیک کر لیں، تمام چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں، میں 20 سال سے کام کر رہی ہوں، میری ویلتھ اسٹیٹمنٹ چیک کر لیں، میری تمام جائیداد ظاہر کی ہوئی ہیں، امریکا میں جائیداد بھی ظاہر کی ہوئی ہے۔

میرے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے غیرقانونی اور شوکت خانم کی خیرات کے پیسے سے خریدے، ان تمام خبروں اور الزامات کو مسترد کرتی ہوں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم خیراتی اسپتال میری مرحوم والدہ کی یاد میں بنا ، اسپتال کو ملنے والے چندے کا آڈٹ نامور عالمی فرم سے کرایا جاتا ہے، میں نے اپنی زندگی اس خیراتی کام کے لیے وقف کر دی ہے۔

Facebook Comments