اسلام آباد، سپریم کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی اپیل مسترد ہونے پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم سرخ رو ہوئے، سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے سے قانون کی حاکمیت آگے چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل سنے گی اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے رابطہ کیا تو دیکھیں گے، فوجی عدالتوں کا قیام ہمارا ہی اقدام تھا۔ فوجی عدالتوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملیں۔

Facebook Comments