محبت اور خدا کے بیچ میں

شاعرہ: گل اندام خٹک

محبت اور خدا کے بیچ میں
گر ایک چننا ہو
بہت آسان ہے کہنا
خدا کے ساتھ چل دیں گے
مگر جو لوگ کہتے ہیں
محبت اندھی ہوتی ہے
جو سامنے ہو بس اسے وہ شخص دکھتا ہے
کہاں وہ ذات دکھتی ہے
جو ہر اک رگ میں بستی ہے

Facebook Comments