اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں۔

صنعتی کارکنوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے ادائیگیوں کے معاملہ کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری سمندر پار پاکستانی عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 17 جنوری تک ادائیگیاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت چلنے والے اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، 124 ارب روپے کا تعین ہو چکا ہے، غبن ہوا تو معاملہ نیب کو بھجوائیں گے، 2013 سے کسی کو فوتگی پررقم نہیں ملی۔

Facebook Comments