باجوڑ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ باجوڑ کی تحصیل خار کے نواحی علاقے عنایت کلے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Facebook Comments